سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید کے درمیان طلاق کا معاملہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سحر حیات کے طلاق سے متعلق بعض تلخ انکشافات کے بعد سمیع رشید نے ان الزامات کے جواب میں اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے واقعے کی مختلف وضاحت بیان کی ہے۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی کی بنیادی وجہ ایک معمولی اختلاف تھا جو ان کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیش آیا۔
معروف بھارتی ریپر کی دوران شو ایسی شرمناک حرکت، ویڈیو وائرل
View this post on Instagram
سمیع رشید کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران ان کے والدین اپنی پوتی کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے تھے، تاہم سحر حیات نے اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسٹیج سے ہٹانے کا کہا۔ ان کے مطابق اسی معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو وقت کے ساتھ شدت اختیار کر گئی۔
سمیع رشید کے مطابق یہ اختلافات بڑھتے بڑھتے علیحدگی تک جا پہنچے اور بالآخر معاملہ طلاق پر منتج ہوا۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ اسی صورتحال کے پیش نظر سحر حیات نے خلع کے لیے درخواست دائر کی۔
شوٹنگ کے دوران اداکار سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا
View this post on Instagram
تاہم سحر حیات نے ان دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کی اور نجی معاملات کو عوامی بحث بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
سحر حیات کا کہنا تھا کہ وہ اور سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، لیکن وہ ہمیشہ اپنی بیٹی کے والد رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو دونوں والدین کی عزت کرنا سکھائیں گی اور ملاقات کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاملات ذاتی خواہشات کے بجائے قانون کے مطابق طے کیے جائیں گے اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس حساس مسئلے پر مزید قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

یاد رہے کہ سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 2022 میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہوئی تھی اور 2024 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، تاہم کچھ عرصے بعد اختلافات شدت اختیار کر گئے اور بالآخر دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔
