پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات تک رسائی روکنے کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا
اعلامیے میں مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے دروازے بند رکھنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔
اسلامی ممالک نے اردن کے محکمہ اوقاف کو مسجد اقصیٰ کے امور کا واحد مجاز ادارہ قرار دینے کے مؤقف کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی اقدامات روکنے کے لیے مؤثر اور فوری کردار ادا کرے۔
