لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پی ایس ایل سیزن 11 کا چھٹا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ 28، سکندر رضا 19، محمد نعیم 13، پرویز حسین ایمن 12، کپتان شاہین آفریدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
قلندرز کے حارث رؤف 4، فخر زمان اور اسامہ میر ایک، ایک رن ہی بنا سکے جبکہ مستفیض الرحمان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کے محمد وسیم 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جبکہ سعد بیگ 19، معین علی 18، خورشید شاہ 13 رنز بنا سکے۔ ڈیوڈ وارنر نے 8 اور سلمان آغا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اعظم خان 14 رنز اور عباس آفریدی 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ حارث رؤف اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے سیکیورٹی پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں
کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ عباس آفریدی، حسن علی اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
