واشنگٹن، امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مکمل سیکیورٹی کے اقدامات سے توانائی کی قیمتوں اور افراط زر میں کمی ممکن ہے۔
ان کے مطابق عالمی توانائی مارکیٹ میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس سے قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ خلیج میں امریکی اوراتحادی بحری جہازوں کی نقل وحرکت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کا مقصد اہم سمندری راستوں کی حفاظت اور تیل کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔
یوکرین کے صدر سعودی عرب پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں طے
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے اقدامات کے نتیجے میں بحری ٹریفک میں بھی واضح اضافہ ہوگا جوعالمی مارکیٹ کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف توانائی کی قیمتوں کو مستحکم کریں گے بلکہ عالمی معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالیں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور توانائی کی دستیابی میں توازن پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا۔
