بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے، جس پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً 110 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
خاران اور گرد و نواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ
مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم اس دوران کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر خوفزدہ نہ ہوں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔
افغانستان میں 5.7 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
