کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
کولمبین وزیر دفاع نے بتایا کہ ائیرفورس کا سی 130 طیارہ جنوبی علاقے میں گر کرتباہ ہوا، طیارے نے پروکی سرحد کے قریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی۔
بھارتی طیارہ تباہ، ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہلاک
فائرفائٹرز نے طیارے کے اُڑان بھرتے وقت رن وے کے اختتام کے قریب کسی چیز سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ جب نیچے گر رہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سے بھی ٹکرا گیا۔
گرنے کے بعد طیارے میں آگ لگی، کولمبین حکام کے مطابق طیارے میں 110 فوجیوں سمیت 121 افراد سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
