متحدہ عرب امارات میں عوام کی حفاظت کے پیش نظر نماز عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نماز عید الفطر صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، میدانوں میں عید کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
عوام کی حفاظت کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کے مطابق یو اے ای کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
اس بارے میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
