نازیبا گفتگو کیس، ایاز صادق اور پرویز خٹک پیش نہیں ہوئے

ڈی آر اوز کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید

اسلام آباد: نازیبا گفتگو کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی ) پرویز خٹک آج پیش نہیں ہوئے۔

چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے نازیبا گفتگو کیس کی سماعت کی، ایاز صادق خود الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے تاہم اُن کے وکیل نے پیش ہو کر آئندہ نازیبا زبان استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کہا کہ اگر آئندہ بھی ایاز صادق نے ایسا کیا تو ہم نوٹس لیں گے، ایاز صادق کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایاز صادق باقی ماندہ مہم کے دوران احتیاط کریں۔

نازیبا زبان استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے پرویز خٹک کی نمائندگی کی، چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ پرویز خٹک نے اپنی تقریر میں جو بات کہی ہے وہ رونے کے قابل ہے، وہ بیان حلفی جمع کرائیں تاہم الیکشن کا نتیجہ اس مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

بعد ازاں اس کیس کی سماعت نو اگست تک ملتوی کردی گئی۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے 19 جولائی کو انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ایاز صادق اور پرویز خٹک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جولائی کو طلب کیا تھا۔


متعلقہ خبریں