امریکی مشہور اینیمیٹڈ کارٹون سیریز دی سمپسنز کے ایک غیر نشر شدہ کلپ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق مبینہ پیش گوئی وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ٹرمپ ایک کمرے میں دستاویزات کے درمیان بیٹھے دکھائی دیتے ہیں اور اچانک گر پڑتے ہیں۔
ایران اور اسرائیل جنگ کے درمیان بابا وانگا کی حیران کن پیشگوئی وائرل
کلپ میں دیگر مناظر بھی شامل ہیں، جیسے ایک گھڑی کا صبح سات بجے رک جانا، ایک سایہ دار منظر، اور اخبار کی ہیڈ لائن جس میں لکھا ہے کہ کوئی بہت طاقتور شخص خاموش کر دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف ردعمل دیا ہے۔ کچھ نے اسے سنجیدگی سے لیا، جبکہ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ کلپ کبھی باقاعدہ نشر نہیں ہوا اور شو کے پروڈیوسرز نے اس کی تصدیق بھی نہیں کی، جس کی وجہ سے ویڈیو کی صداقت مشکوک ہے۔
واضح رہے کہ دی سمپسنز نے ماضی میں متعدد عالمی واقعات کی مبینہ پیش گوئیوں کی وجہ سے شائقین کی توجہ حاصل کی ہے۔ ان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی صدارت، ٹویٹر کے ایکس میں تبدیلی، لیڈی گاگا کی سپر باؤل کارکردگی، اور کووڈ-19 جیسی صورتحال شامل ہیں۔
ناسا سائنسدان نے خلائی مخلوق کی موجودگی پر اہم بیان جاری کر دیا
تاہم ماہرین کا مشورہ ہے کہ زیادہ تر دعوے اتفاق یا ترمیم شدہ مواد پر مبنی ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کو بغیر تصدیق کے نہ مانیں اور فوری یقین کرنے سے گریز کریں۔
