ملائیشیا کے 33 سالہ شہری پرتھاب مونیانڈی نے اپنے منہ میں موجود 42 دانتوں کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ شخص دنیا کے سب سے زیادہ دانت رکھنے والے مردوں میں شامل ہو گیا ہے، جو عام انسانوں کی اوسط 32 دانتوں سے 10 زیادہ ہیں۔
ایران اور اسرائیل جنگ کے درمیان بابا وانگا کی حیران کن پیشگوئی وائرل
مونیانڈی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ 2021 میں انہیں احساس ہوا کہ ان کے دانت معمول سے زیادہ ہیں۔ ابتدائی طور پر ان کے 38 دانت سامنے آئے، لیکن بعد میں کی جانے والی ڈینٹل ایکسرے کے دوران مزید چار اضافی دانت بھی دریافت ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2023 تک ان کے منہ میں مجموعی طور پر 42 دانت ہو گئے، اور خوش قسمتی سے اس دوران انہیں کسی بھی طبی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
مونیانڈی نے کہا کہ اضافی دانتوں نے ان کی روزمرہ زندگی پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالا، اور زیادہ تر لوگوں کو اس حیرت انگیز حقیقت کا علم تب ہوتا ہے جب وہ خود اس کا ذکر کرتے ہیں۔
پرتھاب مونیانڈی نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننا ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور انہیں اس انوکھی شناخت پر بے حد خوشی ہے۔
ناسا سائنسدان نے خلائی مخلوق کی موجودگی پر اہم بیان جاری کر دیا
واضح رہے کہ خواتین کے زمرے میں دنیا میں سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہندوستانی شہری کلپنا بالان کے پاس ہے، جن کے منہ میں 38 دانت ہیں۔
