قطر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
قطری وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان افراد کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے قائم ادارے نے افواہیں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہری71 کلو منشیات کیساتھ گرفتار
قطری وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیو کلپس بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر پھیلایا، یہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
The Economic and Cyber Crimes Prevention Department at the General Directorate of Criminal Investigation has arrested (313) individuals of various nationalities for filming, circulating, and publishing misleading information.#MOIQatar pic.twitter.com/bJkhtYEhHI
— Ministry of Interior – Qatar (@MOI_QatarEn) March 9, 2026
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے اور گمراہ کن معلومات پر مشتمل کسی قسم کی معلومات یا مواد کو شیئر نہ کیا جائے۔
