ایران سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے خصوصی دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے متعدد پادری وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اوول آفس میں جمع ہو کر صدر ٹرمپ کی کامیابی، صحت اور تحفظ کے لیے دعا کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذہبی رہنما ریزیلوٹ ڈیسک کے گرد کھڑے ہیں جبکہ چند پادری دعا کے دوران صدر ٹرمپ پر ہاتھ رکھ کر ان کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
اس دعائیہ تقریب میں وائٹ ہاؤس کے کچھ اعلیٰ حکام اور روحانی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ دعا کا مقصد صدر کو آئندہ فیصلوں میں رہنمائی، کامیابی اور قومی خدمت میں استقامت کے لیے دعا کرنا بتایا گیا۔
BREAKING: Moments ago at the White House this took place.
A bunch of old people praying for a convicted felon, adjudicated rapist, who appears to have just blown up 100+ Iranian schoolchildren, while he hides the Epstein files, in which he appears in thousands of times.
We… pic.twitter.com/7I3feBBMzg
— Brian Krassenstein (@krassenstein) March 5, 2026
یہ اجتماع وائٹ ہاؤس فیتھ آفس کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں معروف پادری ڈیوڈ بارٹون اور رابرٹ جیفرس سمیت کئی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کے بعد پادری رابرٹ جیفرس نے کہا کہ صدر کے لیے دعا کی قیادت کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اوول آفس میں ہونے والا یہ دعائیہ اجتماع صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور قدامت پسند مسیحی رہنماؤں کے درمیان مضبوط تعلقات کی ایک اور مثال ہے، جو حالیہ برسوں میں واشنگٹن کی سیاسی فضا اور پالیسی مباحث پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
