معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے عالمی امن سے متعلق اپنے پیغام پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا مؤقف کسی مخصوص فریق کی حمایت نہیں بلکہ انسانیت اور امن کے حق میں آواز اٹھانا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں دنیا کے مختلف خطوں میں بڑھتی کشیدگی اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور عالمی برادری سے اتحاد، برداشت اور امن کے فروغ کی اپیل کی تھی۔
مائیکل جیکسن کے خلاف چائلڈ ٹریفکنگ اور زیادتی کا مقدمہ درج
View this post on Instagram
تاہم اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی اور ان کے مؤقف کو متنازع قرار دیا گیا۔
تنقید کے جواب میں نورا فتحی نے ایک اور وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگ کسی بھی پیغام کو مکمل طور پر سنے اور سمجھے بغیر ردِعمل دینے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن اور انسانیت کی بات کرنا کسی ایک ملک یا گروہ کے حق میں مؤقف اختیار کرنا نہیں ہوتا۔
شعیب ملک نے چوتھی شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ہر فرد کو امن، وقار اور احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ ان کے مطابق اگر امن کی اپیل بھی بعض افراد کو ناگوار گزرتی ہے تو اس سے معاشرے میں بڑھتی عدم برداشت کی عکاسی ہوتی ہے۔
نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نفرت اور تقسیم کے بجائے باہمی احترام، برداشت اور اتحاد کو فروغ دینا ناگزیر ہے، اور وہ آئندہ بھی امن اور انسانیت کے پیغام کو اجاگر کرتی رہیں گی۔
