کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں بدھ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو امارات کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، فلائٹ شیڈول جاری
حکام کے مطابق متاثرہ علاقے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
