پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ممکنہ شادی کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں، جن پر حال ہی میں بھارتی ریپر بادشاہ نے ردِعمل دیا ہے۔
لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، بادشاہ سے جب ہانیہ عامر کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہایت محتاط اور باوقار انداز میں جواب دیا کہ اگر ہانیہ اپنی زندگی میں ایک اچھا ساتھی تلاش کرنا چاہتی ہیں تو یہ یقیناً خوشی کی بات ہے۔ ہر کسی کے لیے ایک اچھا ساتھی ہونا اہم اور مثبت امر ہے، تاہم یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
لائبہ خان کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے اپنی پہلی ملاقات کی کہانی بتا دی
View this post on Instagram
بادشاہ نے ہانیہ عامر کی شخصیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہانیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر جب ان سے مستقبل میں ممکنہ مشترکہ پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ جہاں تک کام کی بات ہے، اس میں تعاون تب ممکن ہوگا جب دونوں ممالک کے حالات اور عوامی جذبات اجازت دیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان دوستانہ روابط اور سوشل میڈیا پر تعاملات کے باعث مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں، تاہم دونوں شخصیات نے اس سے قبل کسی بھی رومانوی تعلق کی تردید کر دی ہے۔
شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی، والد اس سے پہلے کرنا چاہتے تھے، سدرہ نیازی

یہ معاملہ اس وقت محض افواہوں تک محدود ہے اور متعلقہ شخصیات کی جانب سے کسی باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
