پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں اپنے شوہر جواد کے ساتھ اپنی خوبصورت محبت کی کہانی شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
لائبہ خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ اُن کے اور جواد کے درمیان پہلے رابطے کا آغاز 2019 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوا، تاہم ابتدائی طور پر یہ رابطہ رسمی نوعیت کا تھا۔
فضا علی کا نادیہ خان اور ندا یاسر کی تنقید پر دوٹوک جواب
اداکارہ نے کہا کہ جواد ہر سال انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے رہے، جبکہ باقاعدہ ملاقات 2022 میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، جہاں دونوں ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے لگے۔

لائبہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ یہ دوستی اعتماد اور محبت میں تبدیل ہوئی، جس کے بعد جواد نے شادی کی پیشکش کی۔ میرے والدین کو جواد پسند آئے، جس کے بعد دونوں نے 2024 میں مدینہ منورہ میں سادگی کے ساتھ نکاح کیا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اُن کے شوہر جواد فارمیسی کے شعبے میں کاروبار کرتے ہیں اور ماضی میں امریکہ میں مختلف ملازمتیں کر چکے ہیں، جن میں ایک وقت میں ٹیکسی چلانا بھی شامل تھا۔ آج وہ اپنے کاروبار میں کامیاب ہیں اور اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ داروں کو سہارا دینے میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
رمضان ٹرانسمیشن میں اسکرپٹڈ کالز پر جویریہ سعود شدید تنقید کی زد میں

لائبہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر جواد ایک سادہ مزاج، خاندانی اور نہایت تعاون کرنے والے انسان ہیں، جو ہر مرحلے پر اُن کے لیے مضبوط سہارا ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو سکون، احترام اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر لائبہ خان نے اپنے شوہر کی شناخت نجی رکھی، تاہم بعد میں شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ہلدی اور دیگر خوشگوار لمحات شامل تھے۔ ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے محبت اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رہا۔
