معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر باضابطہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش وڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی کلپ ایک پرانی ریکارڈنگ ہے، جسے جان بوجھ کر منفی رنگ دے کر پھیلایا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پروگرام کے دوران وہ اس وقت جذباتی ہوئیں جب مہمان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق حساس باتیں شیئر کیں، اور بطور میزبان انہوں نے اس کا دفاع کرنا ضروری سمجھا۔
حبا بخاری نے پرانے وائرل ویڈیو کے بعد اپنی اصل عمر بتا دی
اداکارہ نے رمضان ٹرانسمیشنز کے مواد پر تنقید کرنے والی سینئر میزبانوں نادیہ خان اور ندا یاسر کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر پروگرام اور میزبان کا انداز مختلف ہوتا ہے، تاہم تنقید شائستگی اور ذمہ داری کے دائرے میں ہونی چاہیے۔
فضا علی نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کا شو پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت یا ’’پلانٹڈ تھا۔ ان کے مطابق گفتگو فطری تھی اور ان کا ردِعمل ایک خاتون کے درد کو سمجھنے کے تناظر میں سامنے آیا۔
شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی، والد اس سے پہلے کرنا چاہتے تھے، سدرہ نیازی
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں میڈیا شخصیات پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف مواد کے انتخاب میں احتیاط کریں بلکہ ایک دوسرے پر تنقید میں بھی تحمل اور احترام کا مظاہرہ کریں۔
