خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس ملتوی کر دیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق اس دورے کی نہایت اہمیت بتائی جا رہی تھی ، وزیراعظم نے کل 2 مارچ کو روس کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی ولی عہد ، اماراتی صدر اور امیر قطر سے رابطے
وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی روس جانا تھا، وزیراعظم کا دورہ غیر معمولی صورتحال کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دورے کی نئی تاریخ کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
