امریکا کے ایک بڑے اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملے کو غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ اقدام قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔
اداریے میں کہا گیا ہے کہ صدرٹرمپ نے نہ توعوام کے سامنے اس کارروائی کا واضح جواز پیش کیا اورنہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری حاصل کی، جس سے آئینی اورسیاسی سوالات جنم لے رہے ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ ٹرمپ نے 2024 کی انتخابی مہم کے دوران بیرونِ ملک جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال میں وہ سات ممالک میں فوجی کارروائیوں کا حکم دے چکے ہیں۔
پاکستان کی متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری
ادھر امریکی عہدیداروں کے مطابق وزیرخارجہ Marco Rubio نے کارروائی سے قبل کانگریس کے اہم رہنماؤں کے گروپ ’گینگ آف ایٹ‘ سے رابطہ کیا تھا۔
دوسری جانب ایرانی ہلال احمرکا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے جبکہ حملے ملک کے 24 صوبوں میں کئے گئے۔
خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے اورسفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
