پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے پرانی وائرل ویڈیو کلپ کے سامنے آنے کے بعد اپنی عمر واضح کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حبا بخاری کی ایک پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگی، جس میں ایک نوجوان لڑکی اداکارہ سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتی تھی، جس پر صارفین میں اداکارہ کی عمر کو لے کر کافی تجسس اور بحث چھڑ گئی۔
رمضان ٹرانسمیشن میں اسکرپٹڈ کالز پر جویریہ سعود شدید تنقید کی زد میں
اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بتایا کہ وہ واقعی اسی ویڈیو میں موجود تھیں اور اس وقت ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھ رہی تھیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو تقریباً 2011 کی ہے، اور اس دوران انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا کیونکہ ان کے خاندان کا کوئی فرد پی ٹی وی کے تکنیکی شعبے سے وابستہ تھا۔
حبا بخاری نے بتایا کہ بچپن میں وہ اکثر اپنے گھر والوں کے ساتھ میوزیکل شوز اور ثقافتی پروگرامز میں جاتی تھیں۔
شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی، والد اس سے پہلے کرنا چاہتے تھے، سدرہ نیازی
اداکارہ نے وضاحت کی کہ انہیں اپنی عمر افشاء کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ یا جھجک نہیں ہے اور انہوں نے وائرل ویڈیو کے اس لمحے کو خوشگوار انداز میں لیا، جس سے آن لائن قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا۔
