پاکستان کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی، حالانکہ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ اس سے بھی پہلے شادی کریں۔
اداکارہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد پہلے یہ خواہش رکھتے تھے کہ وہ اس سے بھی کم عمر میں شادی کر لیں، لیکن بعد میں مناسب وقت تک انتظار کیا گیا۔
رمضان ٹرانسمیشن میں اسکرپٹڈ کالز پر جویریہ سعود شدید تنقید کی زد میں
سدرہ نے اپنی شادی کو اپنی زندگی کا مثبت اور مستحکم حصہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ خوش حال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے خاندان نے ہمیشہ انہیں مکمل خاندانی سپورٹ فراہم کی ہے۔
سدرہ نیازی نے کہا کہ ان کی شادی نے کبھی ان کے کیریئر میں رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ انہیں ہمیشہ خاندانی اور پیشہ ورانہ سپورٹ حاصل رہی۔
سدرہ نے کہا کہ انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، اور ان کے خاندان نے ان کے کیریئر کو کبھی روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ ان کی پروفیشنل ترقی میں بھرپور حمایت کی۔
عروہ حسین کے نام کی تبدیلی پر مباحثہ شروع ہو گیا
ان کے حالیہ بیانات نے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو پہلے ان کی ازدواجی حیثیت سے واقف نہیں تھے، اور لوگوں نے ان کے شادی اور کیریئر کو متوازن رکھنے کے تعلق سے کھلے دل سے ان کی بات کو سراہا۔
