پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کے نام میں تبدیلی کے معاملے پر حال ہی میں ایک مباحثہ ہوا، جس نے ناظرین کی کافی توجہ حاصل کی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی نے اپنے نام کی ہجے (اسپلنگ) کو اسٹائل یا جدید بنانے کے لیے تبدیل کیا تو کیا یہ شرعی طور پر درست ہے۔
صنم سعید کا طلاق کے داغ اور خواتین کی جدوجہد پر جذباتی نوٹ
پروگرام میں موجود ایک مفتی نے واضح کیا کہ کسی شخص کے نام کو بگاڑ کر یا غلط تلفظ کے ساتھ پکارنا اسلامی تعلیمات کے مطابق ممنوع ہے، چاہے یہ فیشن یا جدید رجحان کی وجہ سے کیا گیا ہو۔
مفتی نے مزید کہا کہ ناموں کی اسلامی تعلیمات میں بڑی اہمیت ہے اور والدین کی طرف سے رکھے گئے ناموں کو اصل شکل اور احترام کے ساتھ پکارنا ضروری ہے۔
فضا علی کے متنازع شو میں شریک ماہر نفسیات نے سچائی بیان کر دی
اختتام پر مفتی نے نصیحت کی کہ عوامی شخصیات اور عام افراد دونوں کو اپنے ناموں کی اصل شکل اور معنی کا خیال رکھنا چاہیے، تاکہ مذہبی اور سماجی احترام قائم رہے۔
