اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور باجوڑ ، صوابی ، دیارمر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
افغانستان میں 5.7 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 114 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
