نازیبا الفاظ کا استعمال: مولانا فضل الرحمٰن اور پرویزخٹک کی طلبی

نازیبا الفاظ کے استعمال پر فضل الرحمٰن اور پرویزخٹک کی طلبی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے انتخابی مہم میں نازیبا زبان اختیار کی گئی۔

مولانا فضل الرحمٰن 21 جولائی کو کونسل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کو بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے نا شائستہ زبان استعمال کرنے پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں مطلع کیا گیا ہے کہ عوامی جلسے میں مخالف جماعتوں کے خلاف نا زیبا الفاظ  کا استعمال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

پرویزخٹک نے  نوشہرہ جلسے میں پیپلز پارٹی کارکنوں کے خلاف نا شائستہ زبان استعمال کی تھی۔

پی ٹی آئی امیدوار کو 21 جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی ن لیگی کارکنوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر نوٹس جاری ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں