ایم کیو ایم کے کرنل(ر) طاہر مشہدی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی ن لیگ میں شامل| urduhumnews.wpengine.com

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف سے کرنل (ر) طاہر مشہدی نے ملاقات کے بعد کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ سے طویل وابستگی رکھنے کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والے  سینیٹر نے دوران ملاقات پی ایم ایل (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کرنل (ر) طاہرمشہدی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اورتوقع ظاہر کی کہ جمہوریت کی بقا و استحکام کے لیے وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کراچی سے بھی قومی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخابی امیدوار ہیں۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر اور کرنل (ر) طاہر مشہدی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سینیٹر مشاہد حسین سید بھی موجود تھے۔

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے سینیٹ الیکشن سے قبل ہی (ق) لیگ سے علیحدگی اختیارکرکے پی ایم ایل (ن) میں شمولیت اختیارکی تھی۔

کرنل (ر) مشاہد حسین سید نے ایم کیو ایم میں ہونے والی دھڑے بندی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں