پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے صوبہ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کاش ایک مریم نواز کراچی میں بھی آجائے۔
مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران پنجاب کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ، پنجاب میں حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور وہاں کام ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔
ہر مرد بُرا نہیں ہوتا، عتیقہ اوڈھو کا عورت مارچ مباحثے پر ردِعمل
اداکارہ نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی کے لوگوں کے لیے بھی کوئی ہے تو سامنے آنا چاہیے، کیونکہ اس شہر کو واقعی توجہ اور کام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بھی کام کے سلسلے میں زیادہ تر کراچی میں ہی رہتی ہوں اور ہر دن بہت سے مشکلات کا سامنا کرتی ہوں۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ اس لیے میں دل سے امید کرتی ہوں کہ ایک مریم نواز کراچی میں بھی آئیں، جو اس شہر کے لیے کچھ کریں اور یہاں بہتری لائیں۔
شادی کے چند ماہ بعد ڈاکٹر نبیحہ اور شوہر کے درمیان ازدواجی تنازعہ
مومنہ اقبال کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں صارفین بحث کر رہے ہیں کہ کراچی کو مؤثر قیادت اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
