دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ عوامی مقام پر ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب ایک مداح نے ان سے عوامی طور پر پیسے مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے دوران مسٹر بیسٹ کے آس پاس مداح، فوٹوگرافرز اور پاپارازی جمع ہو گئے۔ اسی دوران ایک مداح نے جرات کر کے مسٹر بیسٹ کے قریب آ کر کہا کہ کیا آپ مجھے کچھ پیسے دے سکتے ہیں؟” جس کے جواب میں مسٹر بیسٹ نے ہنس کر کہا کہ ارے، اگلی بار، میں ہوں نا، اگلی بار دے دوں گا!۔
رمضان سے پہلے ساڑھیاں اور اب سر پر دوپٹہ؟ جویریہ سعود پر لائیو پروگرام میں تنقید
یہ چھوٹا سا واقعہ صرف چند سیکنڈز کا تھا، لیکن جیسے ہی ایک مداح نے اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، آن لائن کمیونٹی میں بحث شروع ہو گئی۔ مداحوں اور ناظرین نے مسٹر بیسٹ اور مداح کے رویے پر مختلف رائے دی۔
کچھ لوگوں نے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ کوئی مشہور شخصیت سے پیسے کیوں مانگے گا، خاص طور پر جب وہ خود بتا چکے ہیں کہ ان کے پاس ذاتی اخراجات کے لیے قرض موجود ہے۔
دوسرے صارفین نے کہا کہ کیا صرف مشہور ہونے کی وجہ سے لوگ چلتے پھرتے اے ٹی ایم بن جاتے ہیں؟ ہمیں دوسروں کے جیبوں کا اندازہ لگانے کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ جب کوئی مشہور شخص بتاتا ہے کہ وہ مالی طور پر محتاط ہے، تو پھر بھی کچھ لوگ پیسے مانگنا کیوں مناسب سمجھتے ہیں؟
ایمان فاطمہ کے بھائی نے رجب بٹ تنازع پر خاموشی توڑی
یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو گیا اور چند گھنٹوں میں 14 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے، جبکہ تبصرے سیکڑوں میں ہیں، جن میں کچھ مسٹر بیسٹ کی ہمدردی اور بردباری کو سراہتے ہیں اور کچھ مداح کے رویے پر تنقید کرتے ہیں۔
