نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے شمال مشرقی بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کر دی۔
بال ووڈ اداکار اکشے کمار حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں ایک کنٹیسٹنٹ نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں بعض افراد نے اس کے چہرے کے خدوخال کی بنیاد پر اسے ’چین جاؤ‘ جیسے جملے کہے اور یہاں تک کہ کووڈ-19 پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار نے کہا شمال مشرقی بھارت کے لوگ بھی اتنے ہی بھارتی ہیں۔ جتنے میں اور آپ سب ہیں۔ یہ امتیاز ناقابل قبول ہے۔
اداکار نے اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے میک اپ آرٹسٹ کو بھی اسٹیج پر بلایا۔ آرٹسٹ نے بتایا کہ اسے اکثر صرف شکل و صورت کی بنیاد پر ’چائنیز‘، ’چنکی‘ اور ’مومو‘ جیسے توہین آمیز القابات سے پکارا جاتا رہا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ کا بیان سننے کے بعد اکشے کمار نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں یقین دلا دیا ہے کہ ایسے واقعات واقعی پیش آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کی دلچسپ کہانی: مداح حیران
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شمال مشرقی بھارت کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ وہ سب بھارتی ہیں۔ وہ اتنے ہی بھارتی ہیں جتنا میں ہوں، آپ ہیں اور یہاں بیٹھے تمام لوگ ہیں۔
