لاہور میں محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری سلطان طارق کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق حادثہ جوہر ٹاؤن کے قریب کینال روڈ پر پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی اچانک بے قابو ہوکرسڑک سے نیچے اترگئی اور قریبی درخت سے جا ٹکرائی۔
قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
تصادم کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ سلطان طارق کو بھی چوٹیں آئیں۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرموقع پر پہنچ گئیں اورزخمی پارلیمانی سیکرٹری کوابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں انہیں مزید معائنے اورعلاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سلطان طارق کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
