پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر صوبے میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام اور حقوقِ حیوانات کے تحفظ کے لیے مؤثر قوانین نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اشنا شاہ نے اپنے خط میں حکومت کی صفائی، عوامی تحفظ اور نظم و ضبط کے حوالے سے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر ابھی تک مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
رمضان سے پہلے ساڑھیاں اور اب سر پر دوپٹہ؟ جویریہ سعود پر لائیو پروگرام میں تنقید
انہوں نے متعدد واقعات کا حوالہ دیا، جن میں ایک کتے کو گاڑی کے پیچھے باندھ کر سڑک پر گھسیٹنا، جانوروں کو منڈیوں میں نقصان پہنچانا، گدھوں کے ساتھ بدسلوکی اور غیر قانونی ڈاگ فائٹس شامل ہیں۔
اداکارہ نے مہم کے تحت پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے نس بندی اور ویکسین پروگرامز، بدسلوکی کے کیسز پر سخت سزائیں، گدھوں کے ریگولیٹری قوانین، جنگلی جانوروں کی پالتو بنانے پر پابندی، اور چڑیا گھروں کو پناہ گاہوں میں تبدیل کرنا جیسے اقدامات کیے جائیں۔
اشنا شاہ نے مذہبی نقطہ نظر بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ جانور اللہ کی مخلوق ہیں، اور اسلام میں ان کے ساتھ ہمدردی و احترام کا خاص طور پر حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سخت قوانین نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں جانوروں کے حقوق کے لیے مثال قائم کریں گے۔
علیزے شاہ کا رمضان کے آغاز پر معافی اور امن کا جذباتی پیغام
سوشل میڈیا پر ان کی اس اپیل نے بھی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے ان کی کوششوں کو سراہا اور جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے قانونی اقدامات پر بحث کی۔
