ڈھاکا: بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلا دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کا اپنی فضائی حدود میں داخلہ بند کر دیا ہے۔
یہ دعویٰ بنگلا دیش کے اخبار ڈیلی سن نے کیا ہے، رپورٹ کے مطابق پابندی کے باعث کولکتہ سے گوہاٹی اور ایمفال جانے والی پروازیں طویل متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔
جس کی وجہ سے نہ صرف پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ایندھن کے اخراجات بھی نمایاں طور پر بڑھ گئے ہیں۔
ادھر بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اسپائس جیٹ کو گزشتہ سہ ماہی کے دوران 269 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، مبصرین کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے ائیر لائن کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف محاذوں پر دباؤ کے بعد بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری تنزلی کا شکار ہے جبکہ فضائی حدود پر یہ پابندی بھارت کے خلاف بنگلا دیش کے خودمختار اور سخت موقف کی عکاس قرار دی جا رہی ہے۔
