اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، اٹک اور صوابی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 28 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز برہان سے 11 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کی رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی تجویز
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں کی بڑی تعداد ً گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئی۔
