نیو یارک: اقوامِ متحدہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ معاملات کے حل کے لیے سفارتکاری کا راستہ اختیار کریں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق خطے میں جاری عسکری سرگرمیاں اور جنگی مشقیں باعثِ تشویش ہیں اور ان سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، حالیہ بیان بازی اور عسکری اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن کے مفاد میں ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست رابطے ناگزیر ہیں، کشیدگی میں کمی اور اعتماد سازی کے اقدامات ہی موجودہ بحران کا پائیدار حل فراہم کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے، عدالتوں کا کچھ کرنا ہوگا، ٹرمپ
عالمی ادارے نے دونوں ممالک سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ تصادم کے اثرات پورے خطے اور دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
