لاہور، کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے رمضان المبارک کے احترام میں احتجاجی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجلاس میں بانی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے، ذاتی معالج تک رسائی اور مکمل طبی معائنے کی سفارش بھی کی گئی۔ قیادت نے تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے دو جماعتی سیاسی نظام کے خلاف مہم تیز کرنے اور حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی تجویز دی۔
حکومت پنجاب کا اپریل میں پنجاب ایئرلائنز شروع کرنے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کی نامزد کردہ کمیٹی اورسیاسی کمیٹی کو موجودہ صورتحال میں بااختیار بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے فیصلہ سازی میں شفافیت، تمام صوبائی تنظیموں کواعتماد میں لینے اورمیڈیا پر یکساں مؤقف اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے اور امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پارٹی کو گراس روٹ سطح تک منظم کرنے، بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔
اجلاس میں آصف علی زرداری کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے صدرِ مملکت کی جانب سے سخت الفاظ کے استعمال کو نامناسب قرار دیا گیا۔
