وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں دوسرا انجکشن لگانے کے لیے 25 فروری کو دوبارہ اسپتال لایا جائے گا۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ انجکشن مخصوص طبی سہولت میں ہی لگائے جا سکتے ہیں، اس لیے انہیں عارضی طور پر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی ، خواجہ آصف
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 25 جنوری کو پہلا انجکشن لگایا گیا تھا، جبکہ دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگانے کی مجوزہ تاریخ مقرر ہے۔ تیسرا انجکشن دوسرے انجکشن کے ایک ماہ بعد لگایا جائے گا۔
ڈاکٹر طارق فضل نے وضاحت کی کہ آنکھ کے اس مخصوص علاج کے لیے دیے جانے والے انجکشن عام طبی مرکز میں نہیں لگ سکتے بلکہ اسپتال میں لگانا ضروری ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے عمران خان کو انجکشن کی غرض سے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
عمران خان کیخلاف وزیراعظم کی ہرجانے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا گیا
انہوں نے بتایا کہ اسپتال منتقلی صرف انجکشن لگانے تک محدود ہو گی اور طبی عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ منتقل کر دیا جائے گا۔
