ملک کے مخلتف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسلام آباد ، پشاور ، مردان ، باجوڑ ، پارا چنار ، مالاکنڈ ، شمالی وزیرستان ، صوابی ، دیر بالا ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں افطار کے وقت زلزلہ آیا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 79 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
