لاہور، پنجاب کابینہ نے وی آئی پی فلائٹ کیلئے 86 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔
منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سمری بذریعہ سرکولیشن دی گئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اضافی فنڈز نئے شامل کیے گئے گلف اسٹریم طیارے کے آپریشنل اخراجات پر خرچ ہوں گے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا نیا گلف اسٹریم طیارہ فی گھنٹہ تقریباً 2100 لیٹر پیٹرول استعمال کریگا جبکہ ہاکرطیارے کے مقابلے میں اس کی ایندھن کھپت تقریباً دوگنا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے نئے اوقات مقرر
ایئر ٹرانسپورٹ کی مرمت اور مختلف سبسکرپشنز کیلئے 49 کروڑ 78 لاکھ روپے کے فنڈز طلب کیے گئے ہیں۔
مزید برآں طیاروں اور پائلٹس کی انشورنس کیلئے 6 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ پائلٹس اورانجینئرزکی امریکا میں لازمی تربیت کیلئے 14 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم منظورکی گئی۔
دستاویزات کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آنے والے پاک فضائیہ کے تین پائلٹس کیلئے ماہانہ ساڑھے 7 لاکھ روپے فلائنگ الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں 6 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹ کا مقصد نئے طیارے کی مکمل آپریشنل تیاری اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق فلائٹ آپریشن یقینی بنانا ہے۔
