گزشتہ 7سالوں میں ملک بھر میں غربت کی شرح میں 7فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9فیصد ہو گئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19-2018میں پاکستا ن میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی،پالیسی کے عدم تسلسل، کوروناوبا اور آئی ایم ایف پروگرامز سے غربت میں اضافہ ہوا۔
آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی
چاروں صوبوں میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،معاشی ناہمواری 28.4سے بڑھ کر 32.7فیصد ہو گئی ہے،شہری علاقوں میں غربت 11سے بڑھ کر 17.4فیصدہو گئی جبکہ دیہی علاقوں میں غربت28.2سے بڑھ کر 36.2فیصد ہو گئی۔
پنجاب میں غربت 16.5سے بڑھ کر 23.3 فیصد،سندھ میں غربت 24.5 سے بڑھ کر32.6فیصد،خیبر پختونخوا میں غربت28.7 سے بڑھ کر35.3فیصد جبکہ بلوچستان میں غربت 41.8فیصد سے بڑھ کر 47فیصد ہو گئی۔
