بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی کے ممبئی میں واقع گھر پر فائرنگ کے واقعے میں تحقیقات نے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فائرنگ میں ملوث مرکزی شوٹر سمیت مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
نامور فلم ساز کا گھر میں اچانک انتقال، لاش کئی دن پرانی ہونے کی تصدیق
پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم کو اینٹی ایکسٹورشن سیل نے حراست میں لیا، جس کے قبضے سے وہ پستول برآمد ہوا جس سے فائرنگ کی گئی تھی۔ اس اسلحے کو فرانزک اور بیلسٹک معائنہ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے تاکہ شواہد کو حتمی شکل دی جا سکے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ فروری کے اوائل میں پیش آیا، جب روہت شیٹی کے گھر کے باہر متعدد فائر کیے گئے تھے۔ خوش قسمتی سے اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان واقعے کے فوراً بعد فرار ہو گئے تھے، جنہیں بعد ازاں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ شواہد بھی ملے ہیں کہ اس واقعے کے پیچھے منظم مجرمانہ نیٹ ورک کارفرما ہو سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان بھی موجود ہے۔
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کی شادی کی تیاریاں شروع، نجی تقریب کی خاص معلومات
پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کے اصل محرکات اور پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے۔
