نیویارک میں واقع تاریخی روز ویلٹ ہوٹل کی تجدید اور ترقی کے لیے پاکستان اور امریکا نے باضابطہ تعاون شروع کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
پاکستانی جانب سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اورامریکی جانب سے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ نے اس موقع پردستخط کیے اس موقع پروزیراعظم محمد شہبازشریف اورامریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔
ورڈ آف پیس اجلاس، ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور شہباز شریف پر تعریفوں کی برسات کر دی
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی اورترقی کے لیے ایک جامع فریم ورک ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت ہوٹل کے آپریشن، تجدید اور سرمایہ کاری کے امور میں مشترکہ تعاون ہوگا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف تاریخی ہوٹل کی دوبارہ زندگی بخشے گا بلکہ پاک-امریکا اقتصادی تعلقات میں بھی نئی پیشرفت کا سبب بنے گا۔
یاد رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بحالی سے نہ صرف نیویارک میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بھی مضبوطی ملے گی۔
منصوبے کے ذریعے دونوں ممالک سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور انتظامی تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کو فروغ دیں گے۔
