پولینڈ کے وزیراعظم نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث چند گھنٹوں بعد ایران سے پولش شہریوں کا انخلا ممکن نہیں رہے گا، اس لئے تمام شہری فوری طورپرمحفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی فوج رواں ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔
غزہ میں امن کیلیے کردار ادا کریں گے، حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظرامریکی افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
ادھر روس کے وزیر خارجہ نے خبردارکیا ہے کہ ایران پرکسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے، جو پورے خطے کے امن و استحکام کو متاثرکرسکتے ہیں عالمی برادری نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
