دنیا کے مختلف ملکوں میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔
کئی ممالک میں یکم رمضان 18 فروری اور کئی میں آج 19 فروری کوپہلا روزہ ہے، پاکستان میں بھی آج یکم رمضان ہے۔
دو ممالک ایسے ہیں جن میں یکم رمضان المبارک کل 20 فروری بروز جمعہ کو ہو گا، یہ ممالک نیوزی لینڈ اور فجی ہیں۔
دونوں ممالک میں کل 29 شعبان تھا اور چاند نظر نہیں آیا، نیوزی لینڈ کی مذہبی تنظیم اور فجی کی فجی مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ پہلا روزہ 20 فروری کو ہو گا۔
برطانیہ کے سپر اسٹورز کا رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو بڑا ریلیف
ان ممالک میں رمضان کے آغاز کا فیصلہ مقامی چاند دیکھنے پر کیا جاتا ہے، اس لیے اسی اصول کے مطابق رمضان کے بارے میں اعلان بھی کیا گیا۔
