بالی ووڈ کی مشہور جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شادی کی تقریب 26 فروری 2026 کو اودھپور، راجستھان میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں صرف خاندان کے قریبی افراد، رشتے دار اور چند منتخب دوست مدعو ہوں گے۔
سلمان خان کے والد سلیم خان کی آئی سی یو سے رپورٹ سامنے آگئی
تقریب میں شامل تمام مہمانوں کے لیے موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی تصاویر، ویڈیوز یا معلومات لیک نہ ہو سکیں۔
علاوہ ازیں، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنے والی پروفیشنل ٹیم نے بھی این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدے) پر دستخط کیے ہیں تاکہ تقریب کی ہر چیز مکمل طور پر رازداری میں رہے۔
اگرچہ شادی نجی ہوگی، تاہم بعد میں فلمی دنیا کے لیے خصوصی ریسپشن یا ملاقات کا سیشن حیدرآباد میں منعقد کرنے کا امکان ہے، جس میں میڈیا اور مداح جوڑے سے ملاقات کر سکیں گے۔
View this post on Instagram
میں خود کو سلیبرٹی نہیں کہتی: ثروت گیلانی کا شو بز انڈسٹری پر تلخ بیان
واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا نے گزشتہ سال 3 اکتوبر 2025 کو منگنی کی تھی، اور حال ہی میں اداکار کی شادی کا دعوت نامہ کارڈ بھی منظر عام پر آیا تھا۔
