وفاقی وزیر توانائی نے 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں پر اہم فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے 8فروری تک جمع شدہ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کاحکم جاری کردیا ہے۔
موجودہ سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ
8فروری تک کی درخواستوں کو تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں بشمول کے۔الیکٹرک نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی،بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنوں کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
وفاقی وزیر توانائی کے اس فیصلے سے موجودہ درخواستوں سے متعلق ابہام ختم ہوگیا،وفاقی وزیر نے درخواستوں کے پراسس میں شفافیت برقرار رکھنے کے احکامات جاری کردئیے۔
سولر نیٹ میٹرنگ: وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب
بجلی صارفین کو شکایات 118 پر درج کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
