پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے شوبز انڈسٹری میں اپنے تجربات اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے چھپے ہوئے حقائق پر بات کی ہے۔
ثروت گیلانی نے حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے کام میں ایماندار رہوں، لیکن سچ یہ ہے کہ انڈسٹری کے اندر سب لوگ ایک دوسرے کی کامیابی پر خوش نہیں ہوتے، حسد اور مقابلہ بازی یہاں واقعی بہت عام ہے۔
اداکارہ در فشاں سلیم کا رمضان کے آغاز پر محبت بھرا پیغام
اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو سلیبرٹی نہیں کہتی، کیونکہ اصل میں وہ لوگ جنہیں واقعی سراہنا چاہیے۔ مثال کے طور پر، ‘چڑیلز’ اور ‘جوئے لینڈ’ میں جو کام میں نے کیا، اس کی تعریف میں چاہتی تھی کہ وہ لوگ دیکھیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ لوگ اکثر اپنے مفاد میں زیادہ سوچتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں عورتوں کے کردار عموماً کمزور یا پریشان دکھائے جاتے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ عورتوں کی جدوجہد، کامیابی اور ان کی محنت کو دکھایا جائے، تاکہ لوگ واقعی متاثر ہوں اور سبق حاصل کریں۔
ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صرف پوسٹ کرنا یا اسٹوریز ڈالنا سپورٹ نہیں ہے، سچائی یہ ہے کہ لوگ واقعی ایک دوسرے کی کامیابی کا جشن مناتے ہیں یا نہیں، یہ دیکھنا ضروری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ سب تجربات دیکھے اور سمجھا کہ اگر آپ اپنے کام میں ایماندار ہیں تو بھی آپ کو انڈسٹری کے اندر واقعی سپورٹ نہیں ملتی۔ لیکن پھر بھی، میں اپنے فن کے ساتھ ایماندار رہنا چاہتی ہوں اور یہی میری ترجیح ہے۔
صبا فیصل کے فروٹ چاٹ بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
ان کے اس بیانات نے شوبز حلقوں میں فنکاروں کے درمیان مقابلہ بازی، حسد اور سپورٹ نہ ہونے جیسے موضوعات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، اور مداح بھی اداکارہ کے موقف پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
