گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اسلامی مہینوں کی رویت کا اعلان صرف رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد اور گورنر خیبر پختونخوا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی مہینوں کی رویت کا اعلان صرف رویت ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا
ماضی میں چاند کی رویت پر تقسیم اور شرمندگی کا سامنا رہا،چاند کی رویت پر تقسیم کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،موجودہ چیئرمین اور اراکین نے چاند کی رویت پر ملک گیر اتحاد کو یقینی بنایا۔
ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں،قوم کو تمام معاملات میں اتحاد اور یگانگت کا عملی ثبوت دینا ہوگا۔
