دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، حاکم دبئی اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر دبئی کی جیلوں میں قید 1856 قیدیوں کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت دبئی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ مثبت کردار ادا کرنے کا موقع دینا اور ان کے اہل خانہ کو خوشی فراہم کرنا ہے تاکہ مقدس مہینے میں خاندان دوبارہ یکجا ہو سکیں۔
متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ معاف کیے گئے قیدیوں کی قانونی کارروائیاں فوری طور پر مکمل کی جائیں تاکہ انہیں جلد از جلد رہا کیا جا سکے اور وہ نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم مختلف کمیونٹیز، بشمول پاکستانی برادری نے اس اقدام کو سماجی ہم آہنگی اور انسانی اقدار کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روبوٹک ڈاگ کو اپنی ایجاد قرار دینے کا تنازع، بھارتی یونیورسٹی نے معافی مانگ لی
مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ قیدیوں کی بحالی کے عمل کو مضبوط بنانے اور معاشرتی استحکام میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
