وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں ایک معجزے کے مترادف ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیرنے کہا کہ نے بینائی کے حوالے سے کئی بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک کے ذریعے تقریباً 70 فیصد ہے جبکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بینائی کے بحالی کا عمل جاری ہے اور جلد ہی بہتری متوقع ہے۔
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے“بانی رہائی فورس”بنانے کا اعلان
انہوں نے زور دیا کہ بانئ پی ٹی آئی کی بینائی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں جلد بازی میں اوربغیرتصدیق کے پھیلائی گئی ہیں۔
وفاقی وزیرنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور حقائق جاننے کے بعد ہی رائے قائم کریں۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کی صحت اور بینائی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اورعوام کو مطلع کیا جائے گا کہ حالات کس حد تک مستحکم ہیں۔
