امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک میں فریزر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ اس قتل کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کا شوہر ڈیوڈ وریلا ہانگ کانگ فرار ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 39 سالہ لینا کی لاش 5 فروری کو اس اپارٹمنٹ کے فریزر میں ملی، جہاں وہ امریکی بحریہ کے اہلکار اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھیں۔
مقتولہ کے اہلخانہ نے 16 جنوری سے رابطہ نہ ہونے پر گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، پوسٹ مارٹم میں موت کو قتل قرار دیا گیا۔
پولیس نے ڈیوڈ وریلا کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل اور لاش چھپانے کا مقدمہ درج کیا، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنی فوجی کمان کی کالز کا جواب دینا بند کر دیا تھا، جو اس کے معمول کیخلاف تھا۔
بھارتی اداکارہ پروینا دیش پانڈے کینسر سے انتقال کر گئیں
شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ 5 فروری کے آس پاس امریکہ سے فرار ہوا اور بعد ازاں واٹس ایپ لوکیشن کے ڈیٹا سے اس کا فون ہانگ کانگ میں فعال ملا۔
مقتولہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وریلا نے ان سے جھوٹ کہا کہ لینا کو دکان سے چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ایک تصویر بھی بھیجی جس میں وہ مبینہ طور پر جیل میں نظر آ رہی تھیں۔
اس کیس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے اورامریکی حکام فرارملزم کو واپس لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ مکمل شواہد اور قتل کے محرکات سامنے آ سکیں۔
