مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ہم نیوز سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پروہ معمولی چیک اپ کے لئے اسپتال گئے، جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے دوران ایک شریان میں رکاوٹ کا پتہ چلنے پرفوری طورپرسٹنٹ لگایا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الحمداللہ، علاج مکمل ہونے کے بعد وہ اس وقت گھرآ چکے ہیں اوراللہ تعالیٰ کے کرم سے صحت بہتر ہے۔
اویس لغاری کا رمضان میں بڑا اعلان، سحری و افطار میں لوڈشیڈنگ ختم
انہوں نے عوام سے دعا کی درخواست بھی کی اور یقین دلایا کہ اپنی صحت پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، اس دوران پارٹی رہنماﺅں اور قریبی ساتھیوں نے ان کی عیادت کی اورنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
خواجہ سعد رفیق کے فی الحال معمول کے کاموں میں واپسی کے امکانات روشن ہیں اوروہ آئندہ دنوں میں عوامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔
